غیرقانونی بھرتیوں کا کیس،ملزمان کوجیل بھجوانے کی نیب درخواست پرفیصلہ محفوظ

news-1540188007-1202

لاہور( آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ودیگر ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔نیب نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔عدالت نے ملزمان کوجیل بھجوانے کی نیب کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت میں پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔سابق وی سی ڈاکٹرمجاہدکامران سمیت ڈاکٹرکامران زاہد،ڈاکٹرراس مسعود،امین اطہرکو بھی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔اس بار مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو بغیر ہتھکڑی کے پیش کیا گیا۔ڈاکٹر مجاہد کامران کے وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو ملزمان کو رہا کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد و دیگر ملزموں کو جیل بھجوانے کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Scroll To Top