چین نے کثیر المقاصد ہوائی جہاز کی تیاری مکمل کرلی

news-1540062678-2497

ووہان(آئی این پی)چین نے ایک بڑے کثیر المقاصد ائیر کرافٹ اے جی 600 کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جہاز زمین اور پانی کی سطح سے بھی اڑان بھر سکتا ہے اور عام ہوائی اڈوں پر بھی اتر سکتا ہے۔اے جی 600جس کا کوڈ نام’’ کن لانگ‘‘دنیا کا سب سے بڑا ایم فیبی ایس جہاز ہے اس نے اپنی آزمائشی پرواز دسمبر 2017میں مکمل کی تھی۔یہ چین کے بڑے جہازوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والا تیسرے نمبر کا جہاز ہے جو وائی ۔20مال بردار اور سی919 مسافر بردار جہازوں سے بھی بڑا ہے۔دریں اثنا چین کے صدر شی جن پنگ نے اے جی 600ائیر کرافٹ کی کامیاب تکمیل اور آزمائش پر چینی شہری ہوا بازی صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے۔جہاز نے ہفتے کے روز چین کے مرکزی صوبے ہوبی کے شہر جنگ من سے پرواز کی ۔
Scroll To Top