احتساب عدالت میں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات

news-1540184900-7811 (1)

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے گئے تو آگے وہاں پر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہو گئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا ۔

تفصیلات کے مطابق اچانک ہونے والی مختصرملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ادارے کو با اختیار اور آزاد ہونا چاہیے ،کئی سالوں سے نیب کورٹ آ رہے ہیں ، ابھی اور بھی وزیراعظم پیش ہوں گے ،چار آ چکے ہیں اور پانچواں بھی آ ئے گا ۔ نوازشریف مسلسل ان کی باتیں سن کر مسکراتے رہے جبکہ یوسف رضاگیلامی کے چہرے پر بھی مسکراہٹ تھی ۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو یہ نہیں کہناچاہیے کہ میں فلاں کو پکڑوں گا ۔
Scroll To Top