سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

news-1539926780-8551

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف پر مفادات کے تصادم کا کوئی مقدمہ نہیں بنتا اور درخواست گزار عثمان ڈار خواجہ آصف کے خلاف الزام ثابت نہیں کر سکے ہیں ۔ سپریم کورٹ کا اپنے تفصیلی فیصل ے میں کہنا تھا خواجہ آصف پر ناجائز طریقے سے اثاثے بنانے کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے ۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد ن لیگی رہنما نے سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کیا تھا جہاں سے خواجہ آصف کو خوشخبری ملی اور نااہلی ختم کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ۔خواجہ آصف کی نااہلی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہوئی تھی ۔خواجہ آصف نے اسلام آبادہائیکورٹ کے 26 اپریل کے فیصلے کوچیلنج کیاتھا۔
Scroll To Top