وزیراعظم 23 اکتوبرکوسعودی عرب روانہ ہوں گے

news-1539928334-5313

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیراعظم شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جائیں گے ، وزیراعظم عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات بھی ہو گی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبرکوسعودی عرب روانہ ہوں گے،وزیراعظم سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی خصوصی دعوت پرسعودی عرب جائیں گے،ترجمان کا کہناہے کہ وزیراعظم ریاض میں ہونے والی کا نفرنس میں شریک ہوں گے،ایف آئی آئی کانفرنس 23 سے 25 اکتوبرتک ریاض میں ہوگی جس میں دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات اورسرمایہ کارشریک ہوں گے۔
Scroll To Top