آسٹریلیا کے خلاف میچ کے اہم مرحلے میں قومی ٹیم کا انتہائی اہم ترین کھلاڑی میچ سے باہر

news-1539927443-3821

ابوظہبی ( آن لائن) ابو ظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 538 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنا لیے تھے تاہم آج چوتھے روز کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر آ گئی ہے کیونکہ قومی ٹیم کے سرفراز آج میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے گزشتہ روز سر پر گیند لگی تھی جس کے باعث وہ آج ہسپتال میں اپنے چیک اپ کیلئے جائیں گے اس لیے وہ چوتھے روز کے کھیل کا حصہ نہیں ہوں گے ۔قومی ٹیم کپتانی اسد شفیق کریں گے جبکہ سرفراز کی جگہ کیپرنگ کے فرائض محمد رضوان ادا کریں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی میچ میں گرفت مضبوط ہے اورآسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہد ف دیاہے تاہم اب پورا کا پورا دارومدار باولرز پر ہے ۔
Scroll To Top