دہشتگردی کیخلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا: صدر مملکت

news-1539673733-8278

کراچی ( آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نے اہم کرداراداکیا، پی این ایس معاون جدیدٹیکنالوجی سے لیس جہازہے ، پاکستان کو ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔

صدر عارف علوی کراچی میں پی این ایس معاون کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں نیول چیف سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے، دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نے اہم کردارادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو ترکی کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کیخلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا، پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، وزارت دفاع کو مشن کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Scroll To Top