دوسرا ٹیسٹ ،پاکستان کی بیٹنگ جاری ، حفیظ آوٹ

news-1539668240-3056

ابو ظہبی ( آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجس پر محمد حفیظ اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تاہم گزشتہ میچ میں آسٹریلوی گیند بازوں کے چھکے چھڑانے والے حفیظ صرف 4 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور سٹارک کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔تاہم اظہر علی اور فخر زمان وکٹ پر موجود ہیں ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ باﺅلر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔ میر حمزہ کو وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی جگہ لیں گے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

Scroll To Top