دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے تیسر ے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے28اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 82رنز بنا لئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاکے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسر ے دن کا کھیل جاری ہے اور آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو محتاط آغاز فراہم کیا ہے ۔ آسٹریلیا نے28اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 82رنز بنا لئے ہیں اور اس کے دونوں اوپنرز ایرون فنچ39اور عثمان خواجہ38رنز کے ساتھ کریز پر موجودہیں۔