این اے 108 فیصل آباد،عابدشیرعلی نے فرخ حبیب کی کامیابی چیلنج کردی

news-1537858352-4381

لاہور( آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب کی کامیابی چیلنج کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی نے لاہور ہائیکورٹ میں انتخابی عذرداری دائرکردی ہے جس میں این اے 108فیصل آبادمیں انتخابات کی شفافیت پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں ،عابد شیر علی نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ فرخ حبیب کی کامیابی کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو شکست دی تھی۔

Scroll To Top