جیلر کے کمرے سے حنیف عباسی کی تصویر کے معاملے کی تحقیقات مکمل

news-1537858526-4902

راولپنڈی ( آن لائن ) انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات ( آئی جی ) کی اڈیالہ جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے جیل کے اعلیٰ حکام کو چھوڑ کر 50سے زائد پولیس اہلکاروں کو واقعے کا قصور وار ٹھہرا دیا،محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی،سپرٹنڈنٹ جیل بیگناہ قرار دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم کی جانب سے ایک عام آدمی کو وی آئی پی پروٹوکول اور جیل کے قوانین کے منافی اقدامات کی تحقیقات کیلئے بنائے گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے،جس میں سپرٹنڈ نٹ جیل کو واقعے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کو واقعے میں قصور وار ٹھہرا دیا گیا اور ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے،کمیٹی نے جیل کے اعلیٰ حکام کو تفتیش کے دائر کار میں نہیں لایا کیونکہ اعلیٰ حکام کیخلا ف تحقیقات صرف ہوم سیکرٹری کر سکتے ہیں۔

Scroll To Top