ہر کتا پاگل نہیں ہوتا، کچھ اپنے دفاع میں کاٹ لیتے ہیں، وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو

news-1537783791-5674

کراچی ( آن لائن) صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے الگ ہی منطق کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر کتا پاگل نہیں ہوتا کچھ اپنے دفاع میں کاٹ لیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، بچے گھروں سے نکلنے سے گھبرانے لگے لیکن صوبائی وزیر صحت نے عجب منطق پیش کردی اور کہا کتا کاٹے تو اسے پکڑ لیں کیونکہ ہر کتا پاگل نہیں ہوتا، اکثر کتے اپنے تحفظ کےلئے کاٹتے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا فضل پیجو ہو کا کہنا تھا کہ ہرکتے کے کاٹنے کے شکار شخص کو ویکسین نہیں لگوانی چاہئے، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ہمارے پاس کثیر تعداد میں موجود ہے لیکن مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔صوبائی وزیرصحت نے کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کےلئے سپرے اور روک تھام کی ہدایات بھی دی۔

یاد رہے کہ کراچی میں پچھلے دنوں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں واضع اضافہ رپورٹ ہوا ہے جبکہ ویکسین کی کمی کا سامنا بھی رہا، ایسے میں کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے اور انہیں ویکسینیٹ کرنے کے بجائے وزیراعلیٰ کی کابینہ کی اہم وزیر کی منطق سن کر شہری گھن چکر ہوگئے۔

Scroll To Top