ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کردیا گیا

news-1537779937-7479

اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دیدی۔عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ دیامربھاشاڈیم کے فنڈزکانیانام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈزہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈیم فنڈ کے نام کی تبدیلی سے متعلق سٹیٹ بینک کی درخواست کی سماعت کی،نمائندہ سٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ فنڈزکاپہلے نام سپریم کورٹ دیامربھاشاڈیم فنڈزتھا، وزارت خارجہ نے نام وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم  فنڈ رکھ دیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈزکانام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی،وزیراعظم نے کہاتھا فنڈزکو جوائن کرناچاہتے ہیں، وزیراعظم کامقام ہے،ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نام بدلنے کی بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی،ہم نے کہافنڈزآنے چاہئیں،نام بےشک کوئی بھی ہو،ہماراکوئی اناکامسئلہ نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے کہا کہ اکاؤنٹ کانام تبدیل کرنے سے کچھ مشکلات آئیں گی،اشتہارات میں اب فنڈزکانام تبدیل کرنا پڑے گا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرانے اشتہارات ایسے ہی چلنے دیں،نئے اشتہارات میں فنڈزکانام تبدیل کرلیاجائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈیم فنڈزکے عطیات کوٹیکس سے مستثنیٰ کردیا۔

عدالت نے ڈیم فنڈکانام تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم کے فنڈز کو نیا نام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈز کردیا۔

Scroll To Top