پی ایچ ایف کا ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم کے31ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان

news-1537777176-8627

لاہور( آن لائن)پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم کے31ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کر دیا جس کے مطابق تمام کھلاڑی 25 ستمبر کولاہورمیں رپورٹ کریں گے ۔

ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی کے لئے پاکستانی ٹیم کے31ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ،مظہرعباس،امجدعلی،عرفان سینر،راشدمحمود،علیم بلال،عمادبٹ،مبشرعلی، رضوان جونیئر،تصورعباس،رضوان سینر،توثیق ارشد،علی شان،عمربھٹہ،ابوبکر،شفقت رسول،اظفریعقوب،محمدعتیق،ارسلان قادر،اعجازاحمد،راناسہیل،عرفان جونیئر،محمددلبر،فیصل قادراورمحمدرضوان کیمپ میں شامل ہیں جبکہ عاطف مشتاق،رضوان،زبیر،ساران،منیب الرحمان اورذیشان بخاری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور تمام کھلاڑی 25 ستمبر کولاہورمیں رپورٹ کریں گے ۔

واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپینزٹرافی18سے28اکتوبرتک مسقط میں کھیلی جائے گی۔

Scroll To Top