ایشیا کپ :پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

news-1537332197-4869

دبئی( آن لائن) ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکراپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج(بدھ کو) ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سب سے بڑے میچ کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جیت کے لئے پر عزم ہیں اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت میچ کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے، میچ کے ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور گراو¿نڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا۔

بھارت کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہوگی جبکہ بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شیکر دھاون، امباتی روئیڈو، دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، خلیل احمد اور یزویندرا چاہل پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیمیں آج پہلی مرتبہ مدمقابل ہوگی۔

Scroll To Top