ایشیا کپ :آج بھارت کامقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا

news-1537245887-2523

دبئی ( آن لائن)ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں آج (منگل کو)بھارت کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت بمقابلہ ہانگ کانگ میچ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔بھارت ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کا یہ دوسرا میچ ہے پہلے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 8وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو 91رنز سے شکست دے دی جس کے باعث بنگلہ دیش اور افغانستان نے سپر فور پرمرحلے کے لئے کولیفائی کرلیا ہے جبکہ سری لنکا ایشیا کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔

Scroll To Top