لاہورہائیکورٹ نے کم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگادی

news-1536735354-3095

لاہور( آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے کم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کم عمربچے موٹرسائیکل رکشہ یاگاڑی نہیں چلاسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم عمربچوں کی ڈرائیونگ کے معاملے کی سماعت لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبرقریشی نے کی ۔اس موقع پر جسٹس علی اکبرقریشی نے کم عمربچوں کی ڈرائیونگ پرپابندی لگاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پہلے مرحلے میں بچوں کے والدین کوطلب کرکے بیان حلفی لیاجائے اور بیانی حلفی کی خلاف ورزی پروالدین کوحوالات میں بندکردیاجائے۔لاہور ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ کم عمربچے موٹرسائیکل رکشہ یاگاڑی نہیں چلاسکتے۔

Scroll To Top