ڈیم کے مخالفین کو آخری وارننگ دے رہے ہیں ،چیف جسٹس

news-1536734566-6855

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایک سیاستدان نے کہاسپریم کورٹ کوسیاسی پارٹی بنالینی چاہئے،مخالفت کرنے والے کسی اورکے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں اوریہ وہ ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنے،چیف جسٹس پاکستان کا کہناتھا کہ جو عدالت کو بدنام کریں گے انھیں ایسے نہیں جانے دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈھڈوچا ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ڈیم کی تعمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بےشک کوئی کتنابڑاسیاستدان یا اپوزیشن لیڈرہی کیوں نہ ہو،ڈیم نہ بننے کے ایجنڈے کو پورانہیں ہونے دیں گے۔

Scroll To Top