قبرستانوں کی اراضی پرقبضہ ،لاہور ہائیکورٹ نے مکمل رپورٹ 12 ستمبرتک طلب کرلی

news-1536561803-7609

لاہور(آن لائن) میاں میرقبرستانوں کی اراضی پرقبضہ اوراحاطوں کیخلاف کیس کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے مکمل رپورٹ 12 ستمبرتک طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں میرقبرستانوں کی اراضی پرقبضہ اوراحاطوں کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرکینٹ نے رپورٹ جمع کرادی جس میں موقف اپنایا گیا کہ قبرستان کی اراضی پر 53 احاطے اورگھربنے ہیں۔جسٹس علی اکبرقریشی نے سوال کیا کہ قبرستان کی اراضی پرکس نے گھر بنانے کی اجازت دی؟جس پر کمرہ عدالت میں خاموشی چھا گئی۔عدالت نے محکمہ اوقاف سے مکمل رپورٹ 12 ستمبرتک طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ احاطے محکمہ اوقاف نے بنوائے یاضلعی انتظامیہ نے،مسمارہوں گے اور 13 ستمبر سے احاطوں کی مسماری شروع کی جائے۔

Scroll To Top