یونائیٹڈ کمپنی نے سستی ترین گاڑی متعارف کروا دی

news-1536473740-3089

لاہور ( آن لائن )یونائیٹڈ موٹر پرائیویٹ لمیٹیڈنے” براوو“ کے نام سے انتہائی شاندار اور سستی گاڑی متعارف کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ موٹر پرائیوٹ لمیٹیڈ نے سب سے پہلے اپنے کاروبار کا آغاز یونائیٹڈ موٹر سائیکل کے ذریعے کیا جس نے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی اور لوگوں نے اسے پسند کیا تاہم اب انہوں نے اپنے سفر کو جاری رکھتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے 800 سی سی گاڑی متعارف کروا دی ہے جو کہ مارکیٹ میں موجود دیگر 800 سی سی گاڑیوں کو بڑی ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

یونائیٹڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کمپنی کے مالک نےے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ” براوو“ کی قیمت 8 لاکھ پچا س ہزار روپے ہے لیکن اس میں فیچر ز تمام بڑی گاڑیوں والے دیئے گئے ہیں جس کے باعث ان کی گاڑی نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری گاڑی میں پاور سٹیرنگ ، پاور ونڈو ، الائے رم ، ایل سی ڈی اور فولڈنگ کی جیسی جدید سہولیا ت موجود ہیں  ۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی خصوصی طور پر مڈل کلاس اور کم آمدنی والے لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے ۔

Scroll To Top