مصنوعی دل لگانے کاتجربہ ناکام، 2 مریض جاں بحق

news-1536560213-3053

کراچی(آن لائن)صوبائی دارلحکومت کے ادارہ امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کاتجربہ ناکام ہو گیاجس کے باعث2 مریض جاں بحق ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ادارہ امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں خالدمحموداورنعیم بخاری شامل ہیں جبکہ 4 افرادکومکینکل ہارٹ ڈیوائس لگائی گئی تھی اور جاں بحق افرادمیں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق مصنوعی دل لگانے کاتجربہ ناکام ہونے کی وجہ این آئی سی وی ڈی میں تربیت یافتہ عملہ کا موجود نہ ہونا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے دونوں مریضوں کو مصنوعی دل لگانے کافیصلہ انتہائی عجلت میں کیاگیا۔

Scroll To Top