محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

news-1536553996-9086

لاہور: محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے اور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

Scroll To Top