العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

news-1536553094-9681

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے احتساب عدالت نمبر دو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت آج پھر ہو گی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی سماعت کریں گے، نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے 12 ویں بار احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث استعاثہ کے اہم گواہ اور پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءپر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔

جمعہ کو دوران جرح خواجہ حارث نے واجد ضیا سے پوچھا تھا کہ ہل میٹل کمپنی ہے، کارپوریشن ہے یا پروپرائٹرشپ ہے؟ واجد ضیا نے جواب دیا کہ دستاویزات میں اس سے متعلق نہیں لکھا گیا کہ یہ کمپنی ہے یا کارپوریشن، دستاویزات میں ایسی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی، اس کاروبار کو دستاویزات میں سٹیل بنانے کا کاروبار ہی لکھا گیا تھا۔

Scroll To Top