پیرس میں چاقو کے حملہ سے دو برطانوی سیاحوں سمیت7 افرادزخمی

news-1536555007-8232

پیرس( آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو بردار حملہ آور کی کارروائی میں دو برطانوی سیاحوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور چاقو اور لوہے کی راڈ سے مسلح تھا،پولیس نے کارروائی کرکے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں دوبرطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچانے کےلئے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Scroll To Top