سعودی عرب نے حج آپریشن 1439 کامیابی سے مکمل کرلیا

news-1536557275-5590

جدہ :پاکستان حج رضاکار گروپ نے 12 ذی الحج کی رات عزیزیہ آپریشن کی کامیاب تکمیل کے ساتھ ہی اپنا حج آپریشن 1439 ہجری مکمل کر لیا. مکہ المکرمہ سے تعلق رکھنے والے 120 رضاکاروں پر مشتمل 40 ٹیموں نے العزیزیہ کے علاقے میں موجود رہ کر منٰی سے واپس آنے والے حجاج ِ کرام کی انکی رہائشی عمارتوں تک رہنمائی کی. شدید گرم موسم میں حجاج کو ٹھنڈا پانی پیش کیا گیا اور نقشوں اور پی ایچ وی جی کی موبائل ایپلیکیشنز منیٰ لوکیٹر اور حج نیوی گیٹر کی مدد سے سے حجاج کو انکی رہائشی عمارتوں تک پہنچایا گیا. عزیزیہ آپریشن 13 ذی الحج کو بھی جاری رہا اور منیٰ سے واپس آنے والے باقی حجاج کو انکی منزل تک پہنچانے کا عمل مکمل کیا گیا۔

** پی ایچ وی جی نے پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کی مدد سے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم کا آغاز 8 جون سے شروع کیا جو 7 اگست تک جاری رہی. اس کے علاوہ سینئر رضاکاروں نے مملکت کے مختلف شہروں کے نواح میں موجود لیبر کیمپوں میں جا کر بھی رضاکاروں کی رجسٹریشن کی. اس دوران 3134 رضاکاروں کو رجسٹر کیا گیا. جدہ ریجن سے، جس میں مدینہ، ابہا، جزان، نجران، قصیم، تبوک، ینبوع اور طائف کے علاوہ دیگر شہر شامل تھے 1831 رضاکاروں کو رجسٹر کیا گیا. ریاض ریجن سے 856 جبکہ مکہ سے 213 اور دمام ریجن کے الخبر، جبیل اور دمام کے شہروں سے 234 والنٹئیرز رجسٹر کئے گئے۔

Scroll To Top