وزیرِاعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

news-1536393110-8889

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

نوائے وقت کے مطابق چیئرمین پاکستان عوامی لیگ چودھری ناصر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم ہاؤس نے اخباری اشتہار میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں کی فہرست دی ہے، ان میں زیادہ تر گاڑیاں غیر ملکی مہمانوں کے استعمال کیلئے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور اخبارات کے مطابق اشتہار پر 8 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، اشتہاروں پر خرچ کی گئی رقم سے متعلق جاننا عوام کا حق ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیلامی کے بعد غیر ملکی مہمانوں کی آمدورفت کیلئے کرائے پر گاڑیاں حاصل کی جائیں گی، کرائے کی مد میں کی گئی ادائیگیوں کا بوجھ عوام کے کندھوں پر آئے گا، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک 17 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کو روکا جائے، درخواست میں وزیراعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

Scroll To Top