ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد جاں بحق

news-1536398742-4692

نیپال( آن لائن)کھٹمنڈو کے مغربی علاقہ گورکھا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے جس میں ایک جاپانی ٹریکر بھی شامل ہے ۔

حکام کے مطابق مغربی صوبے گورکھا سے اڑان بھرنے والے کھٹمنڈو باﺅنڈ ایلٹی ٹیوڈایئر ہیلی کاپٹر کا ٹیک آف ہونے کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ ٹوٹ گیااور ہیلی کاپٹر سینٹرل نیپال کے پہاڑی علاقہ میں کریش کر گیا۔کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے جنرل منیجر راج کمہار چیتری کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں سات افراد شامل تھے جن میں سے 6کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں تاہم اس ہیلی کاپٹر میں ایک جاپانی ٹریکر بھی سوارتھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم زمینی اور فضائی راستے سے جائے وقوعہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن خراب موسم ریسکیو آپریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

Scroll To Top