سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے طلاق مانگ لی

news-1536381722-1117

لندن ( آن لائن)سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے مبینہ بے وفائی پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن اور میرینا ویلر کی شادی جولائی سے مشکلات کا شکار تھی، دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 برس کی شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔دونوں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ اس کے بعد مزید بیان جاری نہیں کریں گے جبکہ برطانوی اخبار کادعویٰ ہے کہ بورس جانسن نے اس برس ویلنٹائن ڈے بھی اپنی نئی دوست کے ساتھ گزارا تھا۔

Scroll To Top