چینی وزیرخار جہ وانگ ای کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات،

news-1536384132-5482

اسلام آباد ( آن لائن) چینی وزیرخار جہ وانگ ای پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے لئے دفتر خارجہ پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرخار جہ وانگ ای کا استقبال پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور افغان امن عمل پربھی بات چیت ہوئی۔پاکستان میں نئی حکومت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور اس دورے میں چینی وزیرخار جہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Scroll To Top