این اے 124 سے ن لیگ کا شاہد خاقان عباسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

news-1536308155-6305

لاہور ( آن لائن )لاہور کے حلقہ این اے 124 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔

نجی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہبازشریف کامیاب قرار پائے تھے تاہم انہوں نے صوبائی نشست برقرار رکھتے ہوئے این اے 124 کی سیٹ چھوڑ دی تھی جس پر ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی این اے 124 میں آج سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔

Scroll To Top