چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کے2اہلکارگرفتار،9موٹرسائیکلیں اورچوری کیاگیاپسٹل برآمد

news-1536312169-5048

لاہور( آن لائن) چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈولفن فورس کے2اہلکاروں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتارکر لیا،دونوں اہلکاروں سے 9موٹرسائیکلیں اورچوری کیاگیاپسٹل برآمدکیا گیا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ڈولفن فورس کے اہلکاراپنے ہی محکمے میں چوری کی وارداتیں کرتے رہے جبکہ دونوں اہلکارعرصہ درازسے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے رہے اور یہ اہلکارشہریوں سے بھی وارداتیں کرتے رہے۔سی آئی اے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دونوں اہلکاروں سے 9موٹرسائیکلیں اورچوری کیاگیاپسٹل برآمدکیا گیاجبکہ ملزمان کی نشاندہی پرمزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے بھی جاری ہیں۔

Scroll To Top