سعودی ٹریفک کے نئے قوانین کا اعلان

news-1536301435-6203مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے نیا ٹریفک لائحہ عمل جاری کردیا، بعض خلاف ورزیوں کی انتہائی حد مقرر کردی گئی، گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑنے، زیبرا کراسنگ سے ہٹ کر کسی اور جگہ سے راستہ عبور کرنے ، زیبرا کراسنگ سے پیدل چلنے والوں کو گزرنے کا موقع فراہم نہ کرنے پر 100سے 150ریال جرمانہ لیا جائیگا۔عام شاہراہ پر 20میٹر سے زیادہ ریورس لینے، ٹریفک حادثے کی جگہ بھیڑ کرنے اور ہارن کے غلط استعمال پر 150ریال سے 300ریال تک جرمانہ ہوگا۔10برس سے کم عمر کے بچوں کو کسی سمجھدار شخص کی غیر موجودگی میں گاڑی میں چھوڑنے، ٹریفک کو معطل کرنے والے انداز سے آہستہ آہستہ گاڑی چلانے ، بلا ضرورت اچانک بریک لگانے پر 300تا 500ریال جرمانہ ہوگا۔

Scroll To Top