معروف کھلاڑی کی وطن واپسی، ائیرپورٹ پر ہی منگنی کروادی گئی کیونکہ۔۔۔

news-1535471410-4386

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ”گولڈن گرل“ ونیش فوگات کے لئے 24ویں سالگرہ بہت ہی یادگار بن گئی ہے۔ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں وہ پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے ریسلنگ کے کھیل میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یہ شاندار اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ بھارت پہنچی ہی تھیں کہ نئی دلی ائیرپورٹ پر ہی اُن کی منگنی بھی ہو گئی۔

ونیش کی منگنی اُن کے دیرینہ دوست سومویر راتھی سے ہوئی ہے۔ سومویر نے اندراگاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد گیٹ کے بالکل سامنے ونیش کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔ اس موقع پر ناصرف سپر سٹار جوڑے کے قریبی عزیز اور دوست موجود تھے بلکہ عوام کی بھی بہت بڑی تعداد ونیش کو خوش آمدید کہنے کے لئے آئی ہوئی تھی۔ منگنی کی انگوٹھی پہنانے کے بعد سومویر کی جانب سے میٹھی دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ائیرپورٹ پر ہی کیک کاٹا گیا اور مٹھائی سے سب لوگوں کا منہ میٹھا کروایا گیا۔

Scroll To Top