تحریک انصاف کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ

news-1535530289-5929

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری بند ہونے کے باعث لوگوں کو اشیا کی دستیابی بند ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس ادارے کو ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے باعث 14 ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے۔

Scroll To Top