وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،8 سے 10 وزراءشامل کئے جائیں گے

news-1535529690-9396

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کافیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ میں توسیع صدارتی انتخاب کے بعدہوگی۔

نجی ٹی وی چینل  ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 8 سے 10 وزراحلف اٹھائیں گے،وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کو سینیٹ سے بھی نمائندگی ملے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی کووفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں علی امین گنڈاپوراورعلی زیدی کوبھی شامل کرنے کا امکان ہے۔

Scroll To Top