جھانوی کپور کی لیک می فیشن ویک میں پہلی بار ریمپ واک

jhanwee-1-620x330

آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے پہلی دفعہ لیک می فیشن ویک 2018 میں ریمپ پر واک کی اور خوب داد سمیٹی۔

ممبئی میں جاری 5 روزہ لیک می فیشن ویک میں معروف بھارتی ڈیزائنرز کی جانب سے فیشن کے نت نئے اور روایتی انداز  پیش کیے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر جھانوی کپور پہلی مرتبہ ڈیزائنر نچیکت باروے کی شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور ان کی ملینیئل مہارانیز  (Millennial Maharanis)  کلیکشن کی تشہیر کی۔

جھانوی کپور نے نیلے اور گلابی رنگ کا روایتی عروسی لہنگا زیب تن کیا جس پر اسموکی گلیمر آئی میک اپ کا انتخاب کیا گیا، جب کہ جیولری کے طور پر انہوں نے صرف چھوٹے چھوٹے ٹاپس کو ترجیح دی۔

Scroll To Top