سیاست میں آئی تو شادی نہیں کروں گی، کنگنارناوت

kangana-ranauat-620x330

مبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اگر وہ سیاست میں آئیں تو نہ ہی شادی کریں گی اور نہ فیملی بنائیں گی۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلموں کو لے کر سنجیدہ ہیں لیکن اگر زندگی کے کسی موڑ پر سیاست میں شمولیت کا موقع ملے تو وہ اس پر سوچیں گی۔

کنگنا نے کہا اپنی قوم کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے، تاہم فلمی اور سیاسی کریئر کو ساتھ لے کر چلنا ممکن نہیں، آپ کو اپنے ملک کی خدمت کرنے کے لیے قیمت چکانی پڑتی ہے، لہٰذا اگر میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیاتو یہ کام مکمل توجہ اور وقار کے ساتھ کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں ملک وقوم کی خدمت کرنے کےلیے سیاست میں آئی تو نہ ہی میری فیملی اور بچے ہوں گے اور نہ کوئی اور کیریئر اپناؤں گی، کیونکہ ایک سیاستدان حکومتی خدمت گار کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا۔

Scroll To Top