قوم کی توقعات پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

sardar-usman

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ قوم کی وزیراعظم عمران خان سے وابستہ توقعات کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے سردارعثمان بزدار کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لوگوں کے بہترمستقبل کے لئے آئی ہے، حقیقی تبدیلی کے لئے شب وروزمحنت کرنا ہوگی، وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم عوام کی توقعات پرپورا اترے گی، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفرشروع ہوچکا ہے جب کہ قوم کی عمران خان سے وابستہ توقعات کو پوری کرنے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔

Scroll To Top