میرپور منشیات فروش خاتون گرفتار ،480گرام ہیروئن برآمد

aaaaaaaaaمیرپور (ماجد چوہدری سے )جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے والی کھمبال کی رہائشی منشیات فروش خاتون ڈرامائی انداز میں گرفتار ،480گرام ہیروئن برآمد ،پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوحاجی سکندر اعظم نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ اوحاجی سکندر اعظم نے مخبر کی اطلاع پر ہمراہ تفتیشی راجہ توفیق ،عبدالرحمان بھٹی ،ڈی ایف سی ساجد محمود ،خان ماجد ،مرزا عمران کے کھمبال میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر منشیات فروش خاتون زاہد پروین زوجہ شاہد قوم جٹ سکنہ کھمبال کے قبضہ سے 480گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔گرفتار ملزمہ سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں ۔

Scroll To Top