حیدرآبادکے رہائشی نے بھی سندھ ہائیکورٹ سے صدارتی الیکشن کے لئے فارم حاصل کرلیا

news-1535181040-1488

کراچی :سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی گئی جبکہ حیدرآبادکے رہائشی غیور محمد نے بھی صدارتی الیکشن کے لئے فارم حاصل کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن لڑنے کے خواہشمندافراد سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس سے فارم وصول کرسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی وصولی اورجمع کرانے کی آخری تاریخ27اگست ہے جبکہ صدرپاکستان کے لئے انتخابات 4 ستمبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان کا امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوارلانے کی کوششوں میں سر جوڑ کر بیٹھی ہے ۔

Scroll To Top