مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج مری میں ہوگا

news-1535172106-7846

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان الائنس کا اہم اجلاس آج مری میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا۔اجلاس میں صدارتی انتخاب کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حزب اختلاف کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر بات چیت کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، عوامی نیشنل پارٹی ، پختونخواہ میپ، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایم ایم اے کا تین رکنی وفد شرکت کرے گا، جبکہ محمود خان اچکزئی کوئٹہ میں مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے۔اجلاس میں اپوزیشن کامشترکہ صدارتی امیدوارلانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Scroll To Top