سروسزہسپتال کی لفٹس فعال نہ ہونے کے معاملہ پر چیف جسٹس کا لفٹس فوری فعال کرنے کاحکم

news-1535179989-5462

لاہور( آن لائن)سروسزہسپتال کی لفٹس فعال نہ ہونے کے معاملہ پر چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے لفٹس فوری فعال کرنے کاحکم دیتے ہوئے کمپنی کے سی ای اوکو 29 اگست کورپورٹ سمیت چیمبر میں پیش ہونے کاحکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سروسزہسپتال کی لفٹس فعال نہ ہونے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پرڈاکٹرمحمودایازنے عدالت کو آگاہ کیا کہ سروسزہسپتال کی تمام لفٹس خراب ہیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمپنی کے سی ای اوکہاں ہیں؟وکیل کمپنی نے عدالت میں موقف اپنایاکہ سی ای اوحج پرگئے ہیں،27 اگست کوواپس آئیں گے ،کمپنی نے تمام لفٹس فعال کرکے انتظامیہ کے حوالے کیں ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ نیب کوبھجوادیتے ہیں، سی ای اوجیسے ہی واپس آئیں کپڑے تبدیل کرکے لفٹس ٹھیک کرنے پہنچیں۔عدالت نے لفٹس فوری فعال کرنے کاحکم دیتے ہوئے کمپنی کے سی ای اوکو 29 اگست کورپورٹ سمیت چیمبر میں پیش ہونے کاحکم دے دیا۔

Scroll To Top