بالی ووڈ کی ایک اور انتہائی معروف اداکارہ ماں بننے والی ہیں ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

news-1535179604-1014

ممبئی ( آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے کچھ ماہ قبل ہی انگد بیدی کے ساتھ شادی کی تھی اور وہ کافی لمبے عرصہ سے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتی رہیں تاہم اب انہوں نے باقاعدہ اعلان کر دیاہے کہ وہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں جبکہ انہوں نے تصویر بھی جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا نے لمبے عرصہ تک مسلسل انکار کے بعد اچانک انسٹا گرام پر اپنی تصاویر جاری کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ، تصاویر میں اداکارہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیئے ہواہے جبکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ ہی کھڑے ہیں ۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” اب نئی شروعات ہونے جارہی ہے ۔“

Scroll To Top