امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

news-1535173301-7443

اسلام آباد(آن لائن ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاوس میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی الوداعی ملاقات کی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے لیے ڈیوڈ ہیل کی خدمات کو سراہا۔آرمی چیف نے پاک امریکا تعلقات کے لیے ڈیوڈ ہیل کی کوششوں کی تعریف کی،امریکی سفیر نے علاقائی امن میں پاک فوج کی خدمات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان کو جمعرات کوٹیلےفون کیاتھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی پریس ریلیز میں دعوی کیا گیا تھاکہ پومپیو نےمائیک پومپیونے تمام دہشتگردوں کےخلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت پربات کی تھی اوریہ بھی کہ افغان امن عمل کو بڑھاوادینے میں پاکستان کااہم کردارہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے امریکی ترجمان کےبیان کو حقائق کے منافی قراردےکریکسر مسترد کردیااورکہا کہ بات چیت میں پاکستان کے اندر آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کا ذکر نہیں ہوا۔ اسے درست کیا جانا چاہیے۔ہیدرنورٹ بیان پرقائم رہیں تاہم کہا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان اچھی بات چیت ہوئی۔امریکانے پاکستان کواہم شراکت دارتوقراردیاہے مگر ترجمان نے بیان پرمعذرت سے انکارکردیا۔

Scroll To Top