ہاتھوں سے معذور حجام کی ہیئر اسٹائلنگ کے چرچے

188302_7146986_updates

اس دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو معذوری کے باوجود بھی بلند حوصلے سے اپنے فن کے جوہر دکھا کر ثابت کر رہے ہیں کہ انہوں نے معذوری کو شکست دے دی ہے۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے گیبرل ہیریڈیا نامی ایک نوجوان بھی ان ہی میں سے ایک ہیں، جو پیدائشی طور پر ہاتھوں سے معذور ہیں لیکن ایک ماہر حجام کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہیریڈیا ہاتھ نہ ہونے کے باجود بھی بازوؤں کی مدد سے لوگوں کی منفرد ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہیں جسے دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔

وہ اپنی شاندار ہیئر اسٹائلنگ کی مہارت کبھی ہیئر مشین سے تو کبھی بازو کی مدد سے قینچی پکڑے کر دکھاتے ہیں۔

حال ہی میں ہیئر اسٹائلنگ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو ایک گاہک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جس کے بعد اب یہ وائرل ہوگئی ہے۔

Scroll To Top