پاکستان تحریک انصاف کویت کی جانب سے الیکشن 2018 کی کامیابی پر کپتان کے کھلاڑیوں کو مبارکباد

news-1532599926-7064

پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی   ترمذی نے  پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن 2018 میں جیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کویت کی جانب سے عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان مبارک ہواور تمام پاکستانی قوم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ انہوں عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور حقیقی معنوں میں ووٹ کو عزت دی۔

کرکٹ ٹیم کے کپتان سے وزیر اعظم پاکستان تک کا سفر تمام قوم کے لئے ایک ایسی مثال ہے کہ مسلسل محنت ، لگن، اعلی جذبے کے ساتھ جد و جہد ، اور نیک نیتی کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے،  اللہ تعالی انسان کو اس کے مقصد میں ضرور کامیاب کرتا ہے۔ عمران خان صرف پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس لئے اب ہم سب کو تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر عمران خان صاحب کا ساتھ دینا چاہیے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور قوم میں اخوت و بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کرنی چاہیے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ  عمران خان کی زیر قیادت پاکستان دنیا بھر میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا اور دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کو بھی عزت ملے گی

Scroll To Top