جمائما کی الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد

187904_7111030_updates

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے انہیں انتخابات میں واضح برتری پر مبارکباد دی ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ گزشتہ روز انتخابات کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کی جیت کے لیے پر امید تھیں اور اب واضح برتری پر انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جمائما نے کہاکہ ’22 سال بعد تمام تر مشکلات، جدوجہد اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹے کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’عمران خان کی کامیابی خود پر یقین اور شکست کے آگے سر تسلیم خم نہ کرنے کی بہترین مثال ہے‘۔

جمائما نے چیئرمین پی ٹی آئی کو یاد دلایا کہ ’عمران خان کے لیے یہ چیلینج ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ وہ کیوں سیاست میں آئے ہیں‘۔

Scroll To Top