عدالت نیوز ٹی وی نے پانچ وقت کی اذان کی نشریات کا آغاز کر دیا،مذہبی حلقوں کی طرف سے ٹیم کو خراج تحسین

Adalat news

میرپور(نمائندہ عدالت)عدالت نیوز کا پانچ وقت کی اذان کی شریات کا آغاز کر نا احسن اقدام ہے، اس عمل پر عدالت نیوز کی تمام ٹیم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر سنی علماء و مشائخ کونسل میرپور علامہ اسلم خان نقشبندی،سیکرٹری نشر و اشاعت سنی علماء و مشائخ کونسل میرپور علامہ ناصر سلطان صدیقی نے عدالت نیوز ٹی وی کی طرف سے پانچ وقت کی باقاعدہ اذان کی نشریات کا آغاز کرنے پر کیا ، علماء کرام کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور اسلامی ملک کے میڈیا کی یہ قومی و دینی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسلام کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر اور عین مطابق کام کیا جائے ، علماء کرام نے کہا کہ عدالت نیوز ٹی وی کی طرف سے اذان کی باقاعدہ نشریات کا آغاز خوش آئیند ہے اور دیگر میڈیا ہاؤسز کو بھی عدالت نیوز ٹی وی کی طرف پانچ وقت کی باقاعدہ اذان کی نشریات کا آغاز کرنا چاہئیے
Scroll To Top