کھڑی شریف :منشیات فروش 2کلو چرس سمیت گرفتار

c

کھڑی شریف (عدالت نیوز)عید پر اڑنے والے جہازوں کا ایندھن پکڑا گیا ،ملزم مرزا شوکت عرف شوکی ساکنہ چھابڑیاں دتاں گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ افضلپور کے ایس ایچ او چوہدری عمران نے ہمراہ نفری تصور منیر ،عنصر مٹھو ،مرزا شفیق اور قاصد منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھابڑیاں دتاں کے رہائشی مرزا شوکت عرف شوکی ولد مرزا زمان کے قبضہ سے 2کلو اعلیٰ کوالٹی چرس مالیتی ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے برآمد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Scroll To Top