بہاولپور:آئیل ٹینکر حادثے کاشکار ،پٹرول جمع کرنےوالے سینکڑوں افراد جاں بحق

bahawalpur-new01_l bahawalpur-new03_l

بہاولپور احمد کی تحصیل پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 140سے زائد افراد جاں بحق اور 100سے زائد جھلس کر زخمی گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر کے سلپ ہونے کے باعث پٹرول لیک ہونے لگا اور بڑی تعداد میں لوگ پٹرول جمع کرنے وہاں پہنچ گئے.اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 140افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں بیشتر 80فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آئل ٹینکر پھٹنے سے قریب موجود 75سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی کاریں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان شناخت بغیر ڈی این اے کے ممکن نہیں۔زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ اسپتال سمیت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا یا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ پردکھ کا اظہار کیا ہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےریسکیو،ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مددکیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی اسپتالوں میں منتقلی کے لئے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزروانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا۔حادثے سے متعلق موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ آگ لگنے سے قبل اہلکاراور مقامی آبادی کے کچھ افراد لوگوں کو خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن پیٹرول جمع کرنےوالوں نے ان کی ایک نہ سنی اور پھر وہ ہوا جو کسی قیامت سے کم نہ تھا ۔

Scroll To Top